امور مملکت سنبھالنے پر شاہ سلمان کی ایردوآن کو مبارک باد

King Salman bin Abdul Aziz

King Salman bin Abdul Aziz

سعودی عرب (جیوڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ترکی میں فوج کے ایک گروپ کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بنائے جانے کے بعد حالات کے معمول پر آنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو مبارک باد پیش کی ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ترک صدر کو ٹیلیفون کرکے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا ملک ترکی کی موجودہ قیادت کے ذریعے امن واستحکام برقرار رکھنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

دوسری جانب ترک صدر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ٹیلیفون پر مبارک باد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے کردار کی تحسین کی۔

قبل ازیں سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے بتایا تھا کہ ریاض حکومت ترکی میں پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی پر مشوش ہے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب ترکی کی سلامتی اور استحکام کا حامی ہے۔ موجودہ سیاسی بحران سے ترکی کو جلد از جلد نکالنے کا خواہاں ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ’واس‘ کے مطابق سعودی عرب نے ترکی میں صدر رجب ایردوآن کی قیادت میں حالات قابو میں آنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ ترکی میں صدر ایردوآن، ان کی منتخب کی بقاء، ترک عوام کی خواہشات کے احترام اور دستور کی عمل داری کا حامی ہے۔

ادھر سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ترکی کی موجودہ حکومت ملک میں امن و استحکام کی بحالی کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، شام میں اعتدال پسند اپوزیشن کی حمایت میں تعاون کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون بھی جاری رہے گا۔