افغان شہری جنگ زدہ ملک سے نقل مکانی نہ کریں : جرمن سفیر

Marcos Putzel

Marcos Putzel

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں جرمنی کے سفیر مارکس پوٹزل نے افغان شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ زدہ ملک سے نقل مکانی نہ کریں کیونکہ یورپین یونین کے رکن ممالک پناہ گزینوں کی جنگ زدہ علاقوں سے آمد روکنے کیلئے برسرپیکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 سو افغان پناہ گزینوں نے تازہ پابندیوں کے باعث اپنے ملک واپس جانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ 125 تارکین وطن کو اب تک رضاکارانہ طور پر وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔