افغان فورسز کا ضلع شاہ جوئی پر طالبان کا حملہ پسپا کرنے کا دعویٰ

Taliban

Taliban

کابل (جیوڈیسک) افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ زابل کے ضلع شاہ جوئی سے طالبان کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک روز قبل سینکڑوں جنگجؤوں نے شاہ جوئی پر دھاوا بولا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے حملے کو ناکام بنا دیا تاہم نواحی علاقوں میں طالبان کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔ حکام کے مطابق لڑائی میں چودہ طالبان ہلاک جبکہ انیس زخمی ہوئے۔

اُدھر ہلمند کے ضلع سنگین کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔ طالبان ترجمان نے پورے ضلع سنگین پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ علاقے میں لڑائی جاری ہے اور پولیس اور فوجیوں کے لیے رسد پہنچا دی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی ضلع سنگین کئی مرتبہ طالبان کے قبضے میں جا چکا ہے۔