افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی میجر علی جواد شہید ہوگئے

Major Ali Jawad

Major Ali Jawad

پشاور (جیوڈیسک) افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے میجر علی جواد شہید ہوگئے۔ میجر علی جواد گزشتہ روز طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

انہیں زخمی حالت میں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

دوسری جانب افغانستان حکومت نے فائرنگ کے واقعے پر معافی مانگنے کی بجائے پاکستانی سفیر کو وزارت خارجہ بلا کر ان سے احتجاج کیا ہے۔