افغان امن عمل میں چین کا کردار اہم ہے: اشرف غنی

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے عمل میں چین کاکردار اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بات انہوں نے چین کے سفیر ژائو جنگ سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ چین افغانستان میں قیام امن اور ملک میں ترقی اور استحکام کے منصوبوں میں اہم کردارادا کر رہا ہے۔

چین کے سفیر نے اس موقع پر افغانستان میں امن اور استحکام کے قیام کیلئے چینی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ چین افغانستان میں سیاست، معیشت اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔