افغان عوام کو مساوی حقوق دیئے جائیں گے، اشرف غنی

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے نو منتخب صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان عوام کو مساوی حقوق دیئے جائیں گے، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کہتے ہیں صدارتی انتخابی عمل میں پڑوسی ممالک کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے انتقال اقتدار کی منتقلی پر حامد کرزئی اور افغان عوام کا شکریہ ادا کیا۔

اشرف غنی نے کہا کہ انتخابات کے دوران پیدا ہونے والی کشیدگی کو اب ختم ہوجانا چاہئے، اگر غلط کام کروں تو مجھ پر تنقید کی جائے، انہوں نے کہا کہ قومی حکومت عوامی امنگوں کے مطابق ہوگی، افغان عوام کو مساوی حقوق دیئے جائیں گے۔

افغانستان کے نو منتخت چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ وہ خطرات کے باوجود افغان صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، پڑوسی ممالک کے کردار کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عبداللہ عبداللہ نے تقریب میں شرکت پر صدر ممنون حسین کا شکریہ ادا کیا۔