افغان صدر اشرف غنی کی حلف برداری ، کابل میں زوردار دھماکا

Afghan

Afghan

کابل (جیوڈیسک) افغان صدر اشرف غنی کے حلف اٹھانے کے چند منٹ پہلے ہی کابل میں زوردار دھماکا ہوا جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق نئے افغان صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری صدارتی محل میں جاری تھی۔

اسی دوران کابل میں ایئر پورٹ کے قریب زوردار دھماکا ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ تاہم اب تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ تقریب حلف برداری کے موقع پر افغان دارلحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔