افغان صوبے بغلان میں سڑک کنارے بم دھماکہ، 11 افراد جاں بحق

Bomb Blast

Bomb Blast

بغلان (جیوڈیسک) افغان صوبے بغلان میں سڑک کنارے ہونے والے بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ مرکزی بغلان ضلع میں اس وقت ہوا جب وہاں سے گاڑی گذر رہی تھی، مرنے والوں میں پانچ بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔