افغان صوبے ہرات میں دھماکا، بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی

Blast in Afghanistan

Blast in Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے ہرات میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

افغانستان کے صوبے ہرات میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں، دھماکے میں 9 بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بارودی مواد موٹرسائیکل میں ںصب کیا گیا تھا۔

ترجمان ہرات گورنر جیلانی فرہاد کا کہنا تھا کہ دھماکا ضلع شنداد میں مسجد کے قریب ہوا تاہم دھماکے کے ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔