افغان صوبے قندوز میں طالبان کا حملہ، 19 پولیس اہلکار جاں بحق

Afghanistan Attack

Afghanistan Attack

قندوز (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے قندوز میں پولیس چیک پوسٹوں پر حملے میں 19 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

قندوز میں دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملے میں 19 پولیس اہلکار جاں بحق، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ پولیس حکام کے مطابق جوابی حملے میں 8 طالبان بھی مارے گئے۔

دونوں حملے طالبان کے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد کیے گئے۔ واضح رہے کہ جنگ بندی 27 رمضان المبارک سے عید کے پانچویں دن تک برقرار رہے گی۔