افغان مہاجرین کی واپسی ملک کی سلامتی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیلئے ضروری ہے: ثروت اعجاز قادری

Sarwat Ijaz Qadri

Sarwat Ijaz Qadri

لاہور (جیوڈیسک) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے لازمی ہے۔

پاکستان نے دو سال کے قلیل عرصے میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کرکے امن قائم کرنے کے ساتھ دہشتگردی کو قبائلی علاقوں سے ختم کیا۔،جبکہ بلوچستان میں بھی امن وامان میں اہم پیش رفت ہوئی۔ افغانستان میں امریکہ کی اتحادی 24 ممالک کی فوجیں افغانستان میںنہ امن قائم کرپائیں اور نہ ہی دہشتگردوں کا صفایا کیا جا سکا، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جو دن رات ملک کی سلامتی کے لئے سینہ سپر ہے۔

پاک افغان سرحد پر غیر قانونی نقل وحمل روکنا ضروری ہے،دہشتگردوں کو کسی بھی صورت پاکستان کی سر زمین استعمال نہیں کرنے دینگے ،امریکہ پاکستان کی صلاحیتوں کو مانتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے F16 طیارے فوری فراہم کرے ،کراچی کے امن کو تہس نہس کرنے میں کالعدم تنظیموں اور بیرونی ہاتھ ہیں۔