افغان علاقے سے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پاک فوج کا 1 جوان زخمی

Afghan Border

Afghan Border

راولپنڈی (جیوڈیسک) افغان سرحدی علاقے سے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پاکستانی فوجی زخمی، پاک فوج کا دہشتگردوں کو مؤثر جواب۔آئی ایس پی آر کے مطابق، افغان سرحدی علاقے سے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔

زخمی پاکستانی فوجی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغانستان سے ہونے والے حملے کے بعد پاک فوج نے دہشتگردوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔