افغانستان: سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 14 شدت پسند ہلاک

Afghan Security Forces

Afghan Security Forces

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبوں ہلمند اور قندوز میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں چودہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

ضلع مرجا کے علاقے سستانی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں آٹھ باغی ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔

صوبہ قندوز کے ضلع چہاردرہ میں باغیوں نے سیکورٹی چوکی پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ شدت پسند ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔