افغان نائب صدر کے قافلے پر خودکش حملہ، 16 افراد جاں بحق

Kabul Suicide Attack

Kabul Suicide Attack

کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دہشتگردوں کا نشانہ بن گیا، نائب صدر عبدالرشید دوستم کا قافلہ گزرتے ہی ہونے والے دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ائیرپورٹ کے باہر خودکش حملہ، افغان نائب صدرعبدالرشید دوستم حملے میں بال بال بچ گئے۔ افغان نائب صدر کی وطن واپسی پر ائیرپورٹ کے باہر سپورٹرز استقبال کے لیے کھڑے تھے۔

عبدالرشید دوستم کا قافلہ گزراتے ہی خودکش حملہ ہوا جس میں 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں کئی پولیس اہلکار شامل ہیں۔ 60 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عبدالرشید دوستم سیاسی مخالف پر تشدد کے الزامات کے بعد ایک برس سے زائد جلاوطنی کاٹ کر وطن واپس لوٹے ہیں۔