افغانستان : امریکی ڈرون حملے میں 20 طالبان عسکریت پسند ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

کابل (جیوڈیسک) شمالی صوبہ قندوز میں ڈرون حملے میں 20 طالبان عسکریت پسند مارے گئے۔ ڈرون حملہ ضلع دست آرچی میں کیا گیا جس میں طالبان کی دو گاڑیوں کو ہدف بنا یا گیا۔

صوبائی پولیس کے ترجمان نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان جنگجوؤں کی دو گاڑیوں کو ملا قلعی کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں مارے جانے والوں میں متعدد طالبان کمانڈر بھی شامل ہیں۔

ادھر جنوبی صوبہ قندھار میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 41 شدت پسند ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔