افغانستان : امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 8 جنگجو ہلاک، 2 زخمی

American Drone Attack

American Drone Attack

کابل (جیوڈیسک) افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں ڈرون طیارے کے حملے میں داعش کے 8 جنگجو مارے گئے۔ ضلع ہیسکا مینا کے علاقے ناری اوبا میں شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں دو جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ ننگرہار صوبے میں داعش کے جنگجو بڑی تعداد میں سرگرم ہیں جہاں امریکی اور افغان فورسز ان جنگجوؤں کو باقاعدگی کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔