افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، 15 دہشت گرد ہلاک

American Drone Attack

American Drone Attack

کابل (جیوڈیسک) افغان ضلع گومل میں امریکی ڈرون حملے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

افغان ضلع گومل میں بدھ کے روز امریکی ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملہ جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان سرحدی علاقے میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں آپریشن کے باعث دہشت گردوں کی بڑی تعداد افغانستان فرار ہو گئی ہے۔