افغانستان : بگرام بیس پر امریکی فوجی باورچی پر اسرار طور پر ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

بگرام (جیوڈیسک) افغانستان میں بگرام بیس پر تعینات فلوریڈا کے علاقے ملبورن کا رہائشی فوجی باورچی پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ آرمی ٹائمز نے ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ 37 سالہ پابلو اے ریوز لڑائی میں ہلاک نہیں ہوا۔

اس کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔ ہلاکت کی انکوائری شروع کر دی گئی۔ ریوز نے 2003 میں بطور باورچی فوج میں شمولیت اختیار کی اور 3بار آپریشن عراقی فریڈم میں بھی حصہ لیا تھا۔