افغانستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

کابل (جیوڈیسک) پاک افغان سرحد سے متصل افغانستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں جنگجو تنظیم داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل افغانستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں جنگجو تنظیم داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کے اطلاعت ہیں۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں آپریشن کے باعث دہشت گردوں کی بڑی تعداد افغانستان فرار ہوگئی ہے۔