افغان وفد آج قطر روانہ ہوگا، طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا امکان

Afghanistan Delegation  Qatar

Afghanistan Delegation Qatar

دوحا (جیوڈیسک) افغانستان میں قیام امن کے لیے آج ایک افغان وفد قطر روانہ ہو رہا ہے جہاں وہ طالبان کے نمائندوں کے ساتھ ’کھلی بات چیت‘ کرے گا۔

یہ ملاقات ایک علاقائی کانفرنس کا حصہ ہے۔ افغانستان کے حکومتی وفد اور طالبان نمائندوں کے درمیان یہ بات چیت افغانستان میں جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے باضابط مذاکرات کی طرف پہلا قدم ثابت ہو سکتی ہے ، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ طالبان کے رہنما ملا عمر نے اس بات چیت کے منظوری دی ہے یا نہیں۔

برطانوی خبررساں ادراے کے مطابق اتوار اور پیر کو ہونے والی بات چیت میں حصہ لینے والا افغان وفد بیس ارکان پر مشتمل ہے اور یہ کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ قطر میں ہونے والی کانفرنس میں طالبان کا آٹھ رکنی وفد شرکت کرے گا۔