افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں داعش کے مزید 4 جنگجو ہلاک، متعدد زخمی

US Drone Attack

US Drone Attack

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے مزید 4 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

پکتیکا میں چند روز قبل ڈرون حملے میں مارے گئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 18 جنگجوئوں کی نعشوں کو پاکستان میں افغان سرحد کے قریب دفنا دیا گیا۔

ادھر امریکی کانگریس کی کمیٹی برائے اسلحہ کے سربراہ میک نے کہا ہے چند ماہ میں داعش نے افغانستان اور لیبیا میں اپنی سر گرمیاں بڑھا دیں۔عراق ،شام میں پسپا ہو رہی ہے۔