افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی

Afghanistan Earthquake

Afghanistan Earthquake

کابل (جیوڈیسک) حالیہ زلزلے نے نہ صرف پاکستان میں تباہی مچا دی بلکہ افغانستان میں بھی قیامت ڈھا دی۔ زلزلے کے جھٹکوں سے افغان دالحکومت کابل لرز اٹھا۔

افغانستان میں اب تک سو سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی نے عوام کے نام پیغام میں مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنے اور تباہ حال علاقوں کی بحالی میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر زور دیا ہے۔

زلزلے کے بعد بھگدڑ مچنے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی طالبات کی نماز جنازہ تخار میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔دوسری جانب زلزلے سے مقبوضہ کشمیر میں بھی کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ مقبوضہ وادی میں واقع تاریخی قلعہ بھیم گڑھ کی ایک دیوار گر گئی جبکہ عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔