افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں ،آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کابل (جیوڈیسک) چیف آف آرمی جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن اور پاکستان کے دشمن افغانستان کے دشمن ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کو ایک ہفتے میں طور خم جلال آباد کیرج وے کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے دورہ افغانستان کے دوران جنرل راحیل شریف نے تعطل کے شکار طور خم جلال آباد کیرج وے منصوبے کو بحال کرکے اس پر تعمیراتی کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔