افغانستان: سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 110 شدت پسند ہلاک

Afghanistan Security Forces

Afghanistan Security Forces

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں داعش کے 42 جنگجو ہلاک اورکمانڈر سمیت 11 زخمی ہو گئے جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 کمانڈروں سمیت 68 عسکریت پسند ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے۔

مشرقی صوبہ ننگر ہار میں افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں داعش کے 12 جنگجو مارے گئے۔

ادھر ننگرہار صوبے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے 30 جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ انکا ایک کمانڈر حملے میں زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشہ 48 گھنٹوں کے دوران افغان سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشن میں 68 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔