افغانستان میں گیسٹ ہائوس پر حملہ، 9 افغان کارکن ہلاک

Afghanistan Kabul

Afghanistan Kabul

کابل (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے بلخ کی پولیس کے نائب سربراہ عبدالرزاق قادری نے بتایا کہ ضلع زاری میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک امدادی کارکنوں میں چھ مرد اور ایک خاتون شامل تھی۔

جبکہ دو محافظ بھی اس دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنے۔ عبدالرزاق قادری نے اس دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا ہے تاہم کسی گروپ نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔