افغانستان: فوجی چھاؤنی کے گیٹ پر خودکش دھماکہ، 18 افراد جاں بحق

Afghanistan Suicide Blast

Afghanistan Suicide Blast

کابل (جیوڈیسک) خودکش حملہ آور نے خوست کی فوجی چھاؤنی کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے اسے روکا تو اس نے گیٹ پر ہی خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔

مرنے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حملے کے وقت چھاؤنی میں افغان اور غیر ملکی فوجی موجود تھے۔ کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔