افغانستان : فوجی آپریشن میں 28 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

Afghan Forces

Afghan Forces

کابل (جیوڈیسک) حکام کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں جاری فوجی آپریشن میں اٹھائیس عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ستائیس باغی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین فوجی اہلکار مارے گئے۔