افغانستان میں فوجی وردی میں ملبوس حملہ آوروں کی فائرنگ سے 2 نیٹو فوجی ہلاک

NATO Soldiers

NATO Soldiers

ہلمند (جیوڈیسک) افغان صوبے ہلمند میں فوجی وردی میں ملبوس حملہ آوروں کی فائرنگ سے نیٹو کے 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔

افغان دارالحکومت کابل میں نیٹو کی جاب سے جاری بیان کے مطابق صوبہ ہلمند میں افغان سیکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس 2 حملہ آوروں نے سیکیورٹی کمپاؤنڈ میں نیٹو افواج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگئے تاہم نیٹو نے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ واضح رہے کہ افغانستان میں نیٹو اور امریکی فوجیوں کےخلاف طالبان کی مسلح کارروائیوں میں شدت آگئی ہے۔