افغانستان: نیٹو کے قافلے پر خودکش حملہ

Afghanistan Suicide Attack

Afghanistan Suicide Attack

اورزگان (جیوڈیسک) دریں اثنا جنوبی صوبہ اورزگان میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے اپنے چھ ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ افغانستان کے ضلع بگرام میں طالبان شدت پسندوں نے بین الاقوامی افواج کے ایک قافلے پر خودکش حملہ کیا ہے لیکن اس غیر ملکی فوجیوں کا قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

بین الاقوامی افواج نے ہفتہ کو ہونے والے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں ذرائع ابلاغ میں طالبان کی طرف سے جانی نقصان سے متعلق کیے گئے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ بگرام فضائی اڈے کے قریب نصرو نامی علاقے میں کیا گیا۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس میں غیرملکی افواج کے جانی نقصان کا دعویٰ کیا تھا۔طالبان عموماً ایسے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق مبالغے سے کام لیتے رہے ہیں۔دریں اثنا جنوبی صوبہ اورزگان میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے اپنے چھ ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔چرچینو ضلع کے پولیس سربراہ محمد ہاشم کے بقول یہ واقعہ ہفتہ کو علی الصبح پیش آیا۔

ان کے بقول واقعے میں تین اہلکار ملوث تھے جو کہ فائرنگ کے بعد یہاں سے فرار ہوگئے اور جاتے ہوئے اپنے ساتھ اسلحہ اور گاڑی بھی لے گئے۔ایک روز قبل ہی صوبہ زابل میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے آٹھ ساتھیوں کو مار دیا تھا۔واقعے میں ملوث اہلکار جاتے ہوئے گاڑی اور اسلحہ بھی لے گیا۔