افغانیوں کو پاکستان سے واپس ان کے ملک بھیجا جائے، ثروت اعجاز قادری

 Sarwat Ejaz Qadri

Sarwat Ejaz Qadri

کراچی (جیوڈیسک) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ افغانستان کی ڈوریں کہیں اور سے ہل رہی ہیں ،دہشتگردی خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، میجر جواد کی ملک کیلئے شہادت پر فخر ہے پوری قوم میجرعلی جواد شہیدکو سلام عقیدت پیش کرتی ہے ،افغان فوج کے پیچھے کوئی اور ہاتھ ہے جو سرحد پر انتشار پھیلا کر اپنے ناپاک عزائم پورے کرنا چاہتا ہے۔

پاکستان سے غیر قانونی افغانیوں کو واپس ان کے ملک بھیجا جائے ،ضرب عضب آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیے ،حکومت پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرئے۔

افغانستان کی حکومت ہوش کے ناخن لے اور یہ یاد رکھے کہ امریکہ ان کا کسی بھی صورت خیر خواہ نہیں ہوسکتا،امریکہ کے اشاروں پر چل کر افغانستان اپنے پیروں پر کلہاڑی نہ چلائے ،امریکہ نے افغانستان میں امن قائم کرنے کے بہانے فوجیں اتاریں اور آج 15سال گذرجانے کے باوجود افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا۔

ان خیالات کا اظہار طورخم گیٹ افغانی فوجیوں کی گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو کسی بھی صورت پاک فوج اور حکومت ملک میں داخل نہیں ہونے دینگے۔