افغانستان : طالبان کا عدالت پر حملہ، تصادم میں 10 افراد ہلاک

Attack in Court

Attack in Court

کابل (جیوڈیسک) غزنی پولیس کے سربراہ امین اللہ امرخِیل کے مطابق پہلے ایک خود کش بمبار نے عدالت کے گیٹ پر دھماکا کیا۔ جس کے بعد دیگر 4 حملہ آور اندر گھس گئے۔

طالبان کا یہ حملہ ان کے اس اعلان کے چند روز بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ 6 طالبان کو پھانسی دیئے جانے کا بدلہ لیں گے۔