افغانستان، طالبان اور داعش میں خونریز لڑائی، 80 جنگجو ہلاک

Clash Between Terrorists

Clash Between Terrorists

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں طالبان اور داعش کے مابین شدید جھڑپوں میں 80 جنگجو مارے گئے ،حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے دو گرہوں میں لڑائی افغان صوبے زابل میں ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا آغاز 2 روز قبل ہوا ، ہلاک شدگان میں 48 داعش جنگجو شامل ہیں جبکہ دونوں طرف 30 جنگجو زخمی بھی ہوئے ،جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی میں افغان طالبان کا اہم کمانڈر بھی مارا گیا جبکہ طالبان نے 35 داعش جنگجوئوں کو پکڑ بھی لے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ داعش نے 3 مغوی خواتین سمیت 7 افراد کو قتل کردیا ،جبکہ مشرقی صوبے ننگر ہار میں فورسز کے آپریشن میں 12 داعش جنگجو بھی ہلاک ہوگئے ۔