افغانستان واضح کرے کہ طالبان سے لڑنا ہے یا مذاکرات کرنے ہیں، سرتاج عزیز

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ طالبان سے لڑائی چاہتی ہے یا پھر مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کی خواہاں ہے۔

’’اسرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان کا افغانستان کے مسئلے اور وہاں امن وامان کے قیام کے لیے شروع کردہ مفاہمتی عمل پر واضح موقف ہے، ہم امن مذاکرات کے سلسلے میں ’’سہولت کنندہ‘‘ کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغان طالبان افغانستان پر قبضہ تونہیں کرسکتے مگرایسا لگتاہے کہ وہ ایک طویل عرصے تک لڑنے کی پوزیشن میں ہیں اوراس کا افغانستان کے امن وسلامتی کو نقصان ہوگا۔