افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کا جنگجوؤں سے حلف

Mullah Akhtar Mansoor

Mullah Akhtar Mansoor

ہلمند (جیوڈیسک) افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور نے افغان صوبہ ہلمند میں طالبان جنگجوؤں سے حلف لیا۔

افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور افغانستان کے مختلف شہروں میں اپنے گروپ میں شامل ہونے والے نئے جنگجوؤں سے وفاداری کا حلف لے رہے ہیں۔

انہوں نے صوبہ ہلمند میں بھی نئے جنگجوؤں کے ایک گروپ سے حلف لیا۔ اس موقع پر دیر تک ہوائی فائرنگ جاری رہی۔

سابق امیر ملاعمر کے انتقال کے بعد طالبان شوری کے فیصلہ سے ملا اختر منصور کو افغان طالبان کا نیا امیر جبکہ سراج الدین حقانی کو نائب امیر مقرر کیا گیا ہے۔