افغا نستان 2016ء میں پارلیمانی اور ضلعی کونسلوں کے انتخابات ہوں گے

Afghanistan Elections

Afghanistan Elections

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے آئندہ برس ملک میں پارلیمانی اور ضلعی کونسلوں کے انتخابات کا اعلان کر دیا۔

افغانستان میں پارلیمان اور ضلعی کونسلوں کے انتخابات 2016ء کے موسمِ گرما اور خزاں کے درمیانی عرصے میں کرائے جائیں گے۔