افغانستان: پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 9 افراد زخمی

Suicide Attack

Suicide Attack

کابل (جیوڈیسک) ہلمند صوبے کی پولیس کے سربراہ عبدالرحمان سَرجنگ کے مطابق حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔

دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ سات اہلکار اور دو شہری زخمی ہو گئے۔ جنہیں اسپتان منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان کے مطابق حملے میں درجنوں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی ہے۔