افغانستان: پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب خودکش حملہ، 2 افراد ہلاک

Kabul Blast

Kabul Blast

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے ہلمند کے شہر لشکرگاہ میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک دھماکے سے اڑا لیا۔

واقعے میں 2 افراد ہلاک اور40 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔