افغانستان میں روس، ایران و پاکستان مقاصد کیلئے کوشاں ہیں، جان نکولسن

John Nicholson

John Nicholson

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں تعینات اعلی ترین امریکی کمانڈر جان نکولسن نے کہا ہے کہ روس، پاکستان اور ایران جنگ سے تباہ حال اس ملک میں اپنے اپنے مقاصد کے لیے کوشاں ہیں جس سے ان کے بقول دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف لڑائی پیچیدہ ہو رہی ہے۔

امریکی ریڈیو کی افغان سروس کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں جنرل جان نکولسن کا کہنا تھا کہ ’ہمیں بیرونی عناصر پر تشویش ہے‘۔

جنرل نکولسن کو روس کے طالبان کے ساتھ رابطوں پر پریشانی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ’روس طالبان کو جائز قرار دینے اور ان کی حمایت کرتا رہا ہے، جبکہ طالبان دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ روس طالبان اور منشیات کی تجارت سے وابستہ دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے‘۔روس ان الزام کو مسترد کرتا ہے۔ امریکی کمانڈر کا کہنا تھا کہ ایران مغربی افغانستان میں انتہا پسندوں کی حمایت کر رہا ہے۔

یہ صورتحال روس کے معاملے سے زیادہ پیچیدہ ہے، ایران اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ افغان اقتصادی سرگرمیوں میں کمی بھی دیکھی گئی ہے۔