افغانستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 130 جنگجو ہلاک

Afghanistan Security Forces

Afghanistan Security Forces

کابل (جیوڈیسک) افغان حکام کا کہنا ہے گذشتہ دو دنوں میں مشرقی صوبے ننگرہار میں شدت پسند تنظیم داعش کے وفادار 130 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ان جنگجوؤں نے پولیس چوکیوں پر حملے کئے تھے۔ حکام کے مطابق داعش سے وفاداری کا اظہار کرنے والے جنگجوؤں کی جانب سے پولیس چوکیوں پر حملوں کا واقعہ پہلی بار پیش آیا ہے۔