افغانستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، حقانی نیٹ ورک کا اسلحہ پکڑا گیا

Afghan Security Forces

Afghan Security Forces

کابل (جیوڈیسک) افغان سکیورٹی فورسز نے ملک کے مشرقی حصلے میں حقانی ہتھیاروں کا گودام برآمد کر لیا۔ افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ صوبہ لوگار کے اضلاع خیوشی اور آذرا میں سکیورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز کے دوران ہتھیاروں کی تین کھیپیں برآمد کی ہیں جو کہ حقانی نیٹ ورک کی تھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کیھپوں میں ایک بندوق‘ تین آر پی جی رائونڈز‘ دو اے کے 47 بندوقیں‘ 33 دھماکہ خیز آلات اور 6 مارٹر گولے شامل ہیں۔ کا رروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔