افغانستان : طالبان کے راکٹ حملے میں تین شہری جاں بحق

Rocket Fire

Rocket Fire

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں طالبان کے راکٹ حملے کے نتیجے میں تین عام شہری جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان ذبیح اللہ شجاع نے بتایا کہ بغلان کے دارالحکومت ہل خوھری میں طالبان نے راکٹ فائر کیا جو ایک گھر میں گرا۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔