افغانستان میں ٹریفک حادثے میں 50 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Afghanistan Traffic Accident

Afghanistan Traffic Accident

کابل (جیوڈیسک) افغان صوبے غزنی میں آئل ٹینکر اور 2 بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم ازکم 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے غزنی میں مرکزی شاہراہ پر آئل سے بھرا ٹینکر 2 مسافر بسوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں تاہم ٹینکر آئل سے بھرا ہونے کی وجہ سے تینوں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو غزنی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔