افغانستان میں امریکی ڈورن حملے میں اہم طالبان کمانڈر 5 ساتھیوں سمیت ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

کابل (جیوڈیسک) افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈورن حملے میں اہم طالبان کمانڈر قاری ہدایت اللہ 5 دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی کا کہنا ہے کہ امریکی جاسوس طیاروں نے افغانستان کے شمالی صوبے ننگرہارکے ضلع اچھن میں طالبان کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں طالبان کمانڈر قاری ہدایت اللہ 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سے تاحال قاری ہدایت اللہ کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔