افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ ، داعش کے 20 دہشتگرد ہلاک

US Drone

US Drone

کابل (جیوڈیسک) افغان سرحدی علاقے اچین میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، افغان سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ڈرون حملہ داعش کے ٹھکانے پر کیا گیا۔

افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان سرحدی علاقے اچین میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں داعش کے 20 دہشت گرد مارے گئے ۔ متعدددہشت گرد زخمی ہوئے جن کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ ڈرون حملہ میں داعش کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا ۔

دوسری جانب وقفے وقفے سے علاقے میں ڈرون طیارے کی پروازیں جاری ہیں۔