افغانستان اور زمبابوے کی ٹیمیں چوتھے ون ڈے میچ کیلئے آج مد مقابل ہو گی

Afghanistan and  Zimbabwe

Afghanistan and Zimbabwe

شارجہ (جیوڈیسک) افغانستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

زمبابوے نے تیسرے ایک روزہ میچ میں افغان ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی تھی لیکن پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کی کوچنگ میں افغان کھلاڑی زمبابوینز کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔

پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں افغانستان کو حریف ٹیم پر دو ایک کی برتری بھی حاصل ہے آج کے میچ میں انضمام الحق کی ٹیم کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر سکتی ہے۔