افریقی ملک برونڈی کے صدر عوامی احتجاج کے آگے جھک گئے

Pierre Nkurunziza

Pierre Nkurunziza

بوجمبورا (جیوڈیسک) افریقی ملک برونڈی کے کئی شہروں میں صدر کے خلاف گزشتہ دو ہفتے سے شہریوں کا احتجاج جاری ہے۔ شہریوں کا مطالبہ تھا صدر پیری نوکرنزیزا اقتدار چھوڑ دیں۔

صدر پیری اس بار تیسری مدت کیلئے صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ صدر نے فورسز کے ذریعے عوامی احتجاج روکنے کی بڑی کوشش کی مگر لوگوں کی آواز دبانے میں ناکام رہے۔

آخرکار انہوں نے عوامی ردعمل کے سامنے ہار مانتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ آخری بار صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ صدر کے اعلان کے باوجود ملک کے کئی حصوں میں شہریوں کا احتجاج جاری ہے۔