افریقی ملک چاڈ میں خود کش حملوں کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک

Chad Suicide Attack

Chad Suicide Attack

انجامینا (جیوڈیسک) افریقی ملک چاڈ میں پولیس ہیڈ کوارٹر اور پولیس اکیڈمی کے باہر خود کش حملوں میں 23 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چاڈ کے دارالحکومت انجامینا میں موٹرسائیکل پر سوار حملہ آوروں نے پولیس ہیڈ کوارٹر اور پولیس اکیڈمی کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجےمیں 23 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ان حملوں کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم حکام کوشبہ ہے کہ ان کے پیچھے بوکوحرام کا ہاتھ ہے۔

چاڈ کے وزیراطلاعات حسن سائلا بکری نے کہا ہے کہ یہ حملے چاڈ حکومت کے بوکو حرام کے خلاف ارادوں کو کمزور کرنے اور شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے کیے گئے ہیں تاہم حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے ارادوں پر قائم رہے گی۔

واضح رہے کہ چاڈ بھی جنگجو تنظیم بوکو حرام کے خلاف تشکیل دی گئی مشترکہ فوج میں شامل ہے۔ جس کے بعد بوکو حرام کی جانب سے اس سے پہلے بھی چاڈ کے سرحدی دیہات کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔