آفریدی نے رنگپور رائیڈرز کی قیادت سنبھالنے سے معذرت کر لی

Afridi

Afridi

لاہور (جیوڈیسک) بنگلا دیشی کرکٹ لیگ کا چوتھا ایڈیشن بارشوں کی نذر ہو گیا۔ چار نومبر سے شیڈول مقابلے اب آٹھ تاریخ سے شروع ہوں گے۔ بی پی ایل کی ٹیم رنگپور رائیڈرز کے حوالے سے اہم خبر یہ ہے کہ شاہد آفریدی نے کپتانی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ انہیں ٹیم انتظامیہ کی طرف سے کپتانی کرنے کی پیشکش تھی، اس پر وہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن وہ بطور کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں۔