آفتاب حسین کی موت کی تحقیقات کی جائیں :آرمی چیف کا حکم

Aftab Hussain,

Aftab Hussain,

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف نے فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد کے انتقال کی تحقیقات کا حکم دے دیا ، جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے سچ سامنے لایا جائے ۔

آرمی چیف کا آفتاب احمد کے انتقال کی شفاف تحقیقات کا حکم ، انصاف کے تقاضے پورے کر کے سچ سامنے لانے کی ہدایت ۔ فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کو سینہ میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے موت کو ماروائے عدالت قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ آرمی چیف نے معاملہ نوٹس میں آٰنے پر شفاف تحقیقات کا حکم دیدیا ۔