مہمند ایجنسی میں 256 لیویز اہلکاروں کی ترقی

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

فاٹا مومند ایجنسی: مہمند ایجنسی میں 256 لیویز اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی۔ فورس کے لیے صوبیدار میجر بھی مقرر۔ تمام ترقی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی۔ سیکیورٹی اور مضبوط ہوگی ، مہمند لیویز نے قابل فخر کارنامے انجام دیئے ہیں۔ پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم کا تقریب سے خطاب ۔ مہمند ایجنسی کے ہیڈکوارٹر غلنئی میں ایک پروقار تقریب غلنئی جرگہ ہال میں منعقدہوا جس میں 256لیویز اہلکاروں کو ترقیاںدی گئیں۔ پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم نے صوبیدار مراد علی کوتمغہ لگار کر صوبیدار میجرکی پوسٹ پر ترقی سے نوازا گیا۔ جبکہ صوبیدار لیاقت علی اور مکرم خان کے علاوہ 8صوبیداروں کو ترقیاںدی گئیں۔ اس کے علاوہ 17نائب صوبیدار، 28حوالدار، 75نائیک اور 125لائنس نائیک کو ترقیاں دی گئیں۔ جن کو پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم، آسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پیر عبداللہ شاہ، آسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ حسیب الرحمان خلیل نے تمام لیویز آفیسرز کو سٹارز اور شولڈرز لگا کر ترقیوں سے نوازا ۔اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ایجنسی میں لیویز فورس سخت اور مشکل حالات میں اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔اور خصوصاً ان لیویز شہداء کی شہادت نہ صرف فورس اور فاٹا کے عوام بلکہ حکومت پاکستان بھی اس قربانیوں پر فخر کرتے ہیں کیونکہ ان کی قربانیوں سے آج مہمند ایجنسی میں امن قائم ہے۔

انھوں نے کہا کہہم مہمند لیویز فورس پر فخر کرتے ہیں اور ان پر سب سے زیادہ بھروسا بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام ترقی میرٹ کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ اور یہ روایت ہمیشہ کے لیے جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاک فوجاور ایف سی فورس فاٹا میں لیویز فورس کے شانہ بشانہ ہے لیکن وہ وقت دور نہیںجو فاٹا کے سیکورٹی اختیار صرف لیویز فورس کے ساتھ ہوگا۔ اس لیے ہم لیویز فورس کو مختصر وقت میں سخت ٹرینگ دیں رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لیویز فورس کو بھی پاک فوج اور ایف سی کی طرح مراعات دیں گے۔ جبکہ پاک فوج فوج اور ایف سی کی طرح رسک الائونس بھی بہت جلد دیا جائے گا۔لیویز فورس کے میجر کریم نے میڈیا کو بتایا کہ لیویز فورس کو بھی ایف سی کی طرح تمام ضروریات دینا ضروری ہیں۔سرحدی دیہات کے ملک سلطان نے بتایا کہ ہم لیویز فورس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ہم تمام لیویز آفیسرز کو مبارکباد دیتے ہیں اور امید بھی رکھتے ہیں کہ لیویز فورس قبائلی علاقوں میں اور خصوصاً مہمند ایجنسی میں امن کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں گی۔یاد رہے کہ مہمند ایجنسی میں 1157 نفوس پر مشتمل لیویز فورس موجود ہے جبکہ اب تک 24لیویز اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔